ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کے اکاؤنٹ کو بند کر دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(نیوز ڈیسک) فیس بک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر کا اکانٹ عارضی طور پر بند کردیا۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے نسل پرست وزیر اعظم نیتن یاہو کے بڑا بیٹا یائر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے سے باز نہ آیا،

یائر نے مسلمانوں کے خلاف زبان کو جنبش دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب مسلمان یہاں سے جائیں گے۔نسل پرست یائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب تمام یہودی یہاں سے چلے جائیں یا تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے نے شرانگیزی کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے آپشن کا انتخاب کروں گا، تمام مسلمان اسرائیل سے چلے جائیں تاکہ یہاں امن قائم ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے بیٹے کی جانب سے کی گئی شر انگیزی پر سخت رد عمل کے اظہار کے بعد فیس بک انتظامیہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔نیتن یاہو کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا تھا کہ جاپان اور آئس لینڈ میں دہشت گردانہ کارروائیاں نہ ہونے کی وجہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونا ہے۔واضح رہے کہ یائر نے پہلی مرتبہ مسلمانوں کی دل آزاری نہیں کی بلکہ وہ اس سے قبل بھی عوامی سطح پر مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے۔ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یائیر نیتن یاہو نے بہت سی ایسی پوسٹس کی ہیں جن میں نفرت انگیز بیان بھی شامل ہے اور یہ کمیونٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی ہے۔ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اس مواد کو ہمارے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے، ایسا مواد جو بھی پوسٹ کرے گا ہم ہر ایک کے ساتھ ایسا ہی کریں گے، فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک اپنی پالیسی کا اطلاق کرتا رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…