ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے ورسٹار اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ عمر کے اس دور میں بھی ایسی فٹنس کا راز باقاعدہ ورزش ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے بتایا کہ کھانے کا بے حد شوقین ہوں تاہم ورزش بھی باقاعدگی سے کرتا ہوں۔
ورزش کرنے کے بعد بہت اچھا محسوس کرتے اور خوش رہتے ہیں۔اداکا ر کا کہنا تھا کہ وہ عمر کے اس حصے میں خود کو جتنا چاک و چوبند محسوس کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں کرتے تھے۔اداکا ر نے میڈیا کو بتایا کہ ورزش انکی زندگی کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے۔