منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میلانیا ٹرمپ نے شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو انتخابی مہم سے ہی خبروں میں رہیں ہیں، تاہم عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی شخصیت، ان کے کام، ان کی ازدواجی زندگی اور یہاں تک ان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں۔حکومتی مسائل سے ہٹ کر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اور بھی کئی مسائل پیدا ہوئے اور تاحال وہ ان سے نمٹتے نظر آتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر جہاں پورن اسٹارز نے جنسی تعلقات استوار کرنے اور ان تعلقات پر خاموش رہنے سے متعلق پیسے دینے کے الزامات لگائے۔وہیں امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی شائع ہوتی رہیں کہ ان کے اپنی اہلیہ سے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔اطلاعات تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹارز سے تعلقات استوار کرنے اور کئی طرح کے دیگر مسائل کے باعث میلانیا ٹرمپ ان سے ناراض ہیں اور پھر امریکی صدر کو کچھ غیر ملکی دوروں پر خاتون اول کے بغیر بھی دیکھا گیا۔تاہم اب میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر سے تعلقات اور کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں میلانیا ٹرمپ نے نہ صرف اپنے شوہر سے تعلقات سے متعلق وضاحت کی بلکہ انہوں نے اور کئی مسائل پر بھی بات کی۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے میلانیا ٹرمپ نے کوئی واضح جواب نہیں بلکہ اہم ترین سوال کو لفظوں میں گول کر گئیں۔انٹرویو کے دوران میلانیا ٹرمپ صحافیوں، اداکاروں، کامیڈینز، تنقید نگاروں اور لکھاریوں سے بھی خفہ نظر آئیں اور کہا کہ انہیں ایسے افراد سے چڑ ہے جو ان کا اور ان کے خاندان کا نام استعمال کرکے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں تنقید نگاروں اور لکھاریوں کی جانب سے لکھنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ انہیں اس بات پر اعتراض ہے کہ لکھنے والے غلط تاریخ لکھ رہے ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے شوہر سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی اور دعویٰ کیا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے۔میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے تعلقات کے حوالے سے شائع ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ان دونوں کی کیمسٹری بہت ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…