منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانی قتل

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (آئی این پی ) جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا،پر پاکستانیوں نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں،

جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔سیاہ فام ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جانے والے تینوں پاکستانی جنوبی افریقہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔قتل ہو ئے 3 میں سے 2 افراد، افتخار احمد اور کاشف علی کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے جلالپور سے جبکہ تیسرے شخص سرفراز کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔اس المناک سانحے پر پاکستانیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کے اعلی حکام سے ملزموں کو گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات سے متعلق بات چیت کی جائے۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔  جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا،پر پاکستانیوں نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…