ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا،عمران خان کے نام خط سے امریکہ کی ناکام افغان پالیسی ظاہر ہوتی ہے، امریکہ اپنی بالادستی کھو رہا ہے، ’’ گلوبل ٹائمز‘‘ کی رپورٹ 

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خط سے امریکہ کی ناکام افغان پالیسی کا اظہار ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے افغان پالیسی کے بارے میں یوٹرن لیا ہے۔پہلے انہوں نے ٹویٹر پر غصے کا اظہار کیا پھر چند روز بعد انہوں نے علاقائی سلامتی کے سلسلے میں اسلام آباد کی کوششوں کو سراہنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے امریکہ نے پاکستان کی مسلسل شکایت کی کہ وہ امریکی امداد کے بدلے کچھ نہیں کر رہا اور2.25ارب ڈالر کی فوجی امداد روک لی،اس نے امریکی ملٹری اکیڈمیوں میں پاکستانی فوجیوں کی تربیت بھی روک دی۔اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ نے خط میں زور دیا ہے کہ امریکہ اور پاکستان دونوں نے افغانستان کی جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کوعلاقائی امن عمل میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔یوٹرن میں تجویز کیا گیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ امریکہ کی خواہش ہے۔ٹرمپ کا خط اس عالمی تناظر میں سامنے آیا ہے جب روس نے افغان طالبان کی موجودگی میں ماسکو میں افغان امن کانفرنس کی میزبانی کی۔اس میں ایران کو بھی دعوت دی گئی تھی۔اگرچہ اس کانفرنس کے فوری ثمرات سامنے نہیں آئے تاہم یہ پہلی عالمی کانفرنس تھی جس کی صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن نے کی۔طالبان کا کانفرنس میں شرکت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کرنا ہی ان کا واحد سفارتی آپشن نہیں ہے۔تمام علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ افغانستان کے امن عمل میں اپنی بالادستی کھو رہا ہے اور یہ ایسی بات ہے جو ٹرمپ انتظامیہ نہیں چاہتی۔اخبار کے مطابق پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان کی مستقبل کی تعمیر میں بھارتی کردار کو نمایاں طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کو واضح طور پر یچھے دھکیل دیا اور اسلام آباد کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ وہ وہی کرے جو واشنگٹن کہتا ہے۔ لیکن طالبان کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب امریکہ کو احساس ہو گیا ہے کہ اسے پاکستان کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…