منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خبردار!سوتے وقت اپنا موبائل فون قریب رکھنے والے افراد کن خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،جدید تحقیق میں ماہرین کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں، کیوں کہ خاص طور پر یہ اسمارٹ فونز، معلومات کے تبادلے کیلیے کم فریکوئینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصا اس وقت، جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاون لوڈ کررہا ہو۔

ایسے میں اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں، وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں پر اس کے مضر اثرات بڑوں کی نسبت دو گنا زائد مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرینِ صحت نے اس کے مضر اثرات سے محفوط رہنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے اور خاص طور پر سوتے وقت اسے کم سے کم3سے4فٹ کے فاصلے پر رکھ کر سویا جائے۔نیز، کھانا کھاتے ہوئے بھی فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کہ اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کم زوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ موبائل فون اپنے سرہانے رکھتے ہیں یا پھر کھانا کھاتے ہوئے بھی اس کا استعمال جاری رکھتے ہیں، تو فورا سے پیش تر اپنی اس عادت کو ترک کردیں۔ طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں، کیوں کہ خاص طور پر یہ اسمارٹ فونز، معلومات کے تبادلے کیلیے کم فریکوئینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصا اس وقت، جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاون لوڈ کررہا ہو۔ایسے میں اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں، وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…