کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے سابق کپتان ظہیر عباس آئی سی سی کے رویے سے سخت نالاں ہیں، ان کے مطابق کونسل کو ملک میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا مگر اس کا رویہ کافی منفی رہا۔
ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ 6 برس بعد کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی، مجھے پوری امید ہے کہ یہ ٹور ایک مثالی ثابت ہوگا جس کے بعد دیگر سائیڈز بھی یہاں کا دورہ کرینگے، حکومت نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، شائقین کو کافی عرصے بعد اپنے سامنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے آئی سی سی کو سیریز کیلیے میچ آفیشلز نہ بھیجنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سارے معاملے میں اسکا رویہ کافی منفی رہا۔
کھیل کے سرپرست ہونے کی وجہ سے انھیں تو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا، مجھے امید ہے کہ یہ ٹور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پزیر ہوگا، یوں آئی سی سی کو بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑیگی۔
دریں اثنا سابق پلیئرز نے زمبابوین ٹیم کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا ہے، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ میں سب سے پہلے ٹیم بھیجنے پر زمبابوے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے کسی بھی قسم کے خطرے کی کوئی پروا نہیں کی، میری دعا ہے کہ ان کا یہ سفر محفوظ رہے، اس کے ساتھ دوسروں کے طرح میں بھی تھوڑا سا خوفزدہ ہوں، جب تک یہ ٹور خیرو عافیت سے ختم نہیں ہوجاتا میرا دل خدشات سے دھڑکتا رہے گا۔ ایک اور سابق پیسرعاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگ شاید اس ٹور کی ٹائمنگ پر متفق نہ ہوں، مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم اور تمام مقابلوں کا ایک ہی وینیو پر انعقاد بھی بہتر فیصلہ ہے۔
پوری امید ہے کہ یہ ٹور ایک مثالی ثابت ہوگا، ظہیر عباس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی















































