ٹوکیو(این این آئی) جاپانی پارلیمنٹ نے وزیراعظم شینزو آبے کی حکومت کے اْس متنازعہ بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت ہزارہا غیر ملکی کارکن جاپان میں ملازمت کے ساتھ ساتھ وہاں رہائش بھی اختیار کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل پر حکومت مخالف گروپوں نے مزید پارلیمانی بحث تجویز کی تھی۔ اْن کا کہنا تھا کہ
یہ ملکی پالیسی میں کی جانے والی ایک بنیادی تبدیلی ہے اور اس کے ہر پہلو پر بحث ضروری ہے۔ جاپان کو اپنی صنعتی ترقی کے تسلسل کے لیے کارکنوں کی کمیابی کا سامنا ہے اور اس قلت کو دور کرنے کے لیے یہ بل پیش کیا گیا تھا۔ سن 2017 میں تیرہ لاکھ غیر ملکیوں کو جاپان میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔