منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امارات میں پاکستانی مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت مقررکردی گئی،دیگر خلیجی ممالک سے بھی پاکستانی حکام کے رابطے شروع

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کیلیے کم سے کم اجرت 800 امارتی درہم ( 30ہزار 340 پاکستانی روپے) مقرر کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکرگزار ہیں جنھوں نے حکومت پاکستان کی درخواست پرکم سے کم اجرت 800 درہم مقرر کی ،اس سے کفیل کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ برا سلوک روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستانی سفیر

نے بتایا کہ اجرت سے متعلق قانون پر عمل درآمد ہورہا ہے،دیگر خلیجی ممالک سے بھی اس نوعیت کے سسٹم پر عمل درآمد کیلیے بات کی جائیگی۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزید کمیونٹی اسکولز کھولنے کیلیے مدد فراہم کی جائے۔انھوں نے تردید کی کہ پاکستانیوں کے ساتھ سفارت خانے میں برا سلوک کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں،تاہم سفارت خانے کے عملہ اور افسران سے بات کرکے انھیں اپنا رویہ مزید بہتر بنانے کیلیے کہا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…