ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

شام میں قید 700 غیرملکی جنگجوؤں کا کوئی مستقبل نہیں، کینیڈا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ شام کی جیلوں میں قید 700 غیرملکی جنگجوؤں کے بارے میں کوئی علم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں اور نہ ہی ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی بات کی جاسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

چلی میں دہشت گردی کے خلاف منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے 13 ملکوں کے دفاعی شعبے کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کینیڈا کے وزیردفاع نے کہا کہ تمام ممالک کو شام کی جیلوں میں قید غیرملکیوں کی واپسی کے کے لیے موثر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔کینیڈین وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے ملک نے شام کی جیلوں میں قید افراد کو مغربی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ۔خیال رہے کہ شام میں کرد ڈیموکریٹک فورس کی قید میں 40 ممالک کیسیکڑوں جنگجو موجود ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں۔2014ء کو شام کے ایک وسیع علاقے پر دولت اسلامیہ داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا۔ امریکا اور مغربی ممالک کی قیادت میں ڈیموکریٹک فورس نے شام میں داعش کے خلاف آپریشن کیا اور تنظیم کے سیکڑوں جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔امریکا نے توقع ظاہر کی کہ شام کی جیلوں میں قید غیرملکی جنگجوؤں کی ان کے اپنے ملکوں کو واپسی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…