جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بوم بوم آفریدی نے ہندوستانی بالر ایشانت شرما کو سب سے مشکل بالر قرار دیدیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی بالر ایشانت شرما کو سب سے مشکل بالر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں کھیلی جا سکتی ۔ایک انٹر ویو میں بو م بوم آفریدی نے کہا کہ انہیں ایشانت شرما سب سے مشکل بالر لگتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2009 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں فتح کے بعد انہوں نے ڈانس کیا تھا کیونکہ وہ ایک خوشی کا موقع تھا اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ میں بہت اچھا ڈانس کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا۔اگر اے بی ڈی ویلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ ہر طرز کی کرکٹ کھیل سکتا ہے اور ہر طرح کا شاٹ کھیل سکتا ہے چاہے وہ کرکٹ کی کتاب میں ہو یا نہیں۔آفریدی نے 2009 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف کارکردگی کو اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی سب سے بہترین کارکردگی قرار دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…