اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹریفک کے رش سے بچاﺅ کا انوکھا طریقہ، اہم یورپی ملک نے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام کیلئے سفر مفت کرنے کا اعلان کردیا‎

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لگسمبر گ سٹی (آن لائن) یورپی ملک لکسمبرگ کی حکومت نے شہریوں کے لیے آئندہ سال سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیکسمبرگ کے وزیراعظم ڑاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے،

اور اس موقع پر اتحادی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔ آئندہ سال موسمِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اڑدھام سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔لکسمبرگ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے تاہم اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہاں ہر ایک ہزار اشخاص میں سے 662 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور ایندھن کے استعمال سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جب کہ قریباً 2 لاکھ افراد پڑوسی ممالک، فرانس، جرمنی، بیلجیم وغیرہ سے روزانہ لیکسمبرگ میں ملازمت کے غرض سے داخل ہوتے ہیں۔  یورپی ملک لکسمبرگ کی حکومت نے شہریوں کے لیے آئندہ سال سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیکسمبرگ کے وزیراعظم ڑاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، اور اس موقع پر اتحادی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔ آئندہ سال موسمِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…