اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے رضاکارانہ عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ،ذرائع وزیراعظم ہاﺅس کا کہناتھا کہ آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس سپریم کورٹ میں
زیرسماعت ہے،عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک وفاقی وزیر اپنا عہدہ نہیں رکھیں گے،واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ اگراعظم سواتی ذمہ دار قرارپائے گئے تووہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسدعمر نے اپنے استعفیٰ کی زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے ۔