ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی معاونت سے صومالیہ میں الشباب کیخلاف کارروائی،37 جنگجو ہلاک

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

نیروبی(این این آئی)صومالیہ کے انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل فورس کی معاونت سے سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند گروپ الشباب کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 37جنگجو ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔شب الشباب کے ٹھکانوں پر

چھاپہ مار کارروائی کے ساتھ امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ گاڑی دہشت گردی کے مقصد کے لیے تیارکی گئی تھی مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شدت پسندوں کاٹھکانوں کون تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الشباب کے جنگجو ان ٹھکانوں سے شہریوں اور کاروباری گاڑیوں کو گذرنے سے روکتے۔ اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔شب الشباب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے ساتھ امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ گاڑی دہشت گردی کے مقصد کے لیے تیارکی گئی تھی مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شدت پسندوں کاٹھکانوں کون تھا۔صومالی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔امریکی فوج کی طرف سے صومالیہ میں الشباب کے خلاف کارروائی میں معاونت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ادھر جنوبی صومالیہ کے شیلی علاقے میں اودغیلی گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں۔خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد صومالیہ میں امریکی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال کیدوران امریکی فوج صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 37 فضائی حملے کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…