جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا پہلا 5 جی پروٹوٹائپ اسمارٹ فون

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

ہوائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سام سنگ نے آئی فون ایکس جیسے نوچ والے کسی فلیگ شپ فون کو متعارف نہیں کرایا مگر ایسا لگتا ہے کہ اس پر سنجیدگی سے غور ضرور کررہی ہے۔ اور وہ بھی کوئی عام فون نہیں، اس کمپنی کا فائیو جی فون۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 میں 6 کیمرے دیئے جانے کا امکان جی ہاں گزشتہ شب امریکی ریاست ہوائی میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کی ٹیک کانفرنس کے دوران

سام سنگ نے ایک فائیو جی پروٹوٹائپ فون کو پیش کیا جس میں ایک دلچسپ نوچ دیا گیا ہے جو کہ ڈیوائس کے اوپری دائیں کونے پر موجود ہے۔ اس ڈیوائس کے بارے میں تفصیلات تو معلوم نہیں مگر یہ ضرور معلوم ہے کہ اسے فائیو جی ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں سیلفی کیمرہ نوچ کے اندر ہے۔ ویسے تو ڈیزائن کے لحاظ سے فون کچھ منفرد محسوس ہوتا ہے کیونکہ نوچ کافی بڑا جبکہ کیمرہ لوکیشن کافی عجیب ہے مگر پھر بھی منفرد ضرور ہے، جیسا نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اور یہ نہ بھولیں کہ یہ ڈیوائس پروٹوٹائپ ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ماس پروڈکشن کے لیے نہیں۔ یعنی اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ عام صارفین کے لیے کبھی دستیاب نہ ہو کیونکہ پروٹوٹائپ ماڈلز اکثر مختلف شکلوں میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔ مگر پھر بھی یہ پہلا موقع ہے کہ سام سنگ کی جانب سے نوچ پر تجربہ کیا جارہا ہے جو کہ اس سے پہلے آئی فون کے اس فیچر کا مذاق اڑا چکی ہے۔ اسی طرح آئندہ سال کے شروع میں سامنے آنے والے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 میں پنچ ہول فرنٹ ڈسپلے پر سیلفی کیمرے کے لیے دیا جارہا ہے۔ سام سنگ کا پہلا 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج والا فون اور یہ ڈیزائن ہیواوے کی جانب سے بھی نقل کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنوبی کورین کمپنی اپنی ڈیوائسز کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے کچھ اور سوچنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…