برسلز(این این آئی)یورپی عدالت کے ماہرین نے بتایاہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے انخلاء کی درخواست یکطرفہ طور پر واپس بھی لے سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لکسمبرگ کے ایڈووکیٹ جنرل مانوئیل کامپوس کے مطابق انخلاء کے معاہدے کی تکمیل تک کچھ مخصوص شرائط کے تحت ایسا ممکن ہے۔ اگر برطانیہ اپنی درخواست واپس لیتا ہے تو اس طرح بریگزٹ کا عمل رک بھی سکتا ہے۔ برطانوی پارلیمان میں گیارہ دسمبر کو بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری ہو رہی ہے۔