پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

جارحانہ بیانات کے بعد ٹرمپ حکومت کا بڑا یوٹرن،خط کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان پہنچ کر ’’اپیل‘‘ بھی کردی، حیرت انگیز صورتحال

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیاجبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے، خلوصِ نیت کے ساتھ، اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔

منگل کو زلمے خلیل زاد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے۔امریکہ سے آئے 4 رکنی وفد نے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں پاکستانی حکام کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ اجلاس میں دونوں جانب سے سفارتی، سیکیورٹی اور دفاعی حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے، امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے، خلوصِ نیت کے ساتھ، اپنا تعاون جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں قیام امن، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کیلئے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے ۔امریکی نمائندہ خصوصی دورہ مکمل کر کے جمعرات کو اسلام آباد سے روانہ ہو جائیں گے۔زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…