ابوجہ (این این آئی)نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ انتقال کر گئے ہیں اور ان کی جگہ کسی اور کو ملک کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی
سالگرہ منائیں گے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بخاری کا انتقال ہو گیا ہے اور سوڈانی باشندے ’جبرئیل‘ کو ان کی جگہ ملک کا نیا صدر بنا دیا گیا ہے۔ محمد بخاری آئندہ برس فروری میں ہونے والے الیکشن میں صدارتی امیدوار ہوں گے۔