لندن(این این آئی)برطانیہ اور فرانس نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پرسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بڑے یورپی ملکوں نے ایران کے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایران کو اس طرح کے تجربات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جوہری وار ہیڈ لے جانے والی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل کی تیاری بین الاقوامی قوانین اور جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔