منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برلن میں اسلام سے متعلق کانفرنس میں ’’ سور‘‘ کا گوشت پیش کردیا گیا ، تنازع کھڑا ہوگیا 

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (آن لائن) جرمنی کے شہر برلن میں اسلام سے متعلق کانفرنس میں سور کے گوشت سے تیار کردہ ‘سوسیج’ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ رواں ہفتے اسلامک کانفرنس کے دوران کھانے میں ‘سوسیج’ رکھے جانے پر جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ‘برلن میں منعقدہ جرمن اسلام کانفرنس میں کھانے کا انتخاب مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔تاہم بیان میں لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر ان سے معافی مانگی گئی۔کانفرنس کا انعقاد جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے کیا تھا، جنہوں نے مارچ میں کہا تھا کہ ‘اسلام کا تعلق جرمنی سے نہیں ہے۔‘مقامی میڈیا کے مطابق کانفرنس کے شرکا کی بڑی تعداد مسلمانوں کی تھی، جنہیں اسلامی قوانین کے مطابق سور کا گوشت کھانا ممنوع ہے۔جرمنی کے صحافی ٹینسی اوڑدمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہورسٹ سیہوفر کی وزارت اس واقعے سے کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ مسلمان کی تھوڑی عزت کرنے کی ضرورت ہے جو سور نہیں کھاتے۔‘رپورٹ میں کہا گیا کہ کانفرنس کے آغاز پر وزیر داخلہ سیہوفر کا کہنا تھا کہ ‘وہ جرمن اسلام دیکھنا چاہتے ہیں۔‘تاہم ٹینسی اوڑدمر نے کہا کہ وزیر داخلہ کا رویہ ایسا تھا کہ جیسے’چینی دکان میں ہاتھی‘ اور وہ جرمنی کے مسلمانوں کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں کر پائیں گے۔اپنے ردعمل میں جرمن وزارت داخلہ نے کہا کہ کانفرنس کے دوران کھانے میں کل 13 پکوان تھے جن میں حلال سبزیاں، گوشت اور مچھلی شامل تھیں جبکہ بوفے میں رکھے گئے پکوانوں کے بارے میں واضح الفاظ میں لکھا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…