چین (مانیٹرنگ ڈیسک)ویوو وہ چینی کمپنی نے جس نے حقیقی معنوں میں پہلا بیزل لیس اسمارٹ فون نیکس متعارف کرایا تھا جس میں متاثکن 91.24 فہصد اسکرین ٹو باڈی ریشو، پوپ اپ کیمرہ اور ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر جیسے فیچرز دیئے تھے۔ اور اب ویوو نیکس 2 بھی سامنے آنے کے لیے تیار ہے جس میں یہ کمپنی آگے اور پیچھے ڈسپلے یعنی ڈوئل اسکرین دینے والی ہے۔
اس فون کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں اور ممکنہ طور پر ویوو نیکس 2 کو دسمبر میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ ایسا خوبصورت اور طاقتور اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟ نوبیا ایکس کی طرح نیکس 2 ڈوئل اسکرین ڈیزائن دیا جائے گا جس کا مقصد فرنٹ ڈسپلے میں اسکرین ٹو باڈی ریشو کو ہر ممکن حد تک بڑھایا جاسکے۔ یعنی پوپ اپ سیلفی کیمرے کو ختم کردیا گیا ہے بلکہ فون کو پلٹ کر سیکنڈ اسکرین کو سیلفی یا ویڈیو کال کے لیے استعمال کرنا ہوگا اور اس طرح فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ یا بیزل کی ضرورت ہی ختم کردی گئی ہے۔ فون کے بیک پر ایک ایل ای ڈی دائرہ بھی موجود ہے جس میں 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اس رنگ کا ایک مقصد تو نوٹیفکیشنز پر جگمگانا ہے تاہم کیمروں کی تفصٰلات فی الحال سامنے نہیں آئی مگر مختلف اطلاعات کے مطابق اس میں ٹام آف فلائٹ اسکینر نامی فیچر دیا جارہا ہے جو کہ فوٹوگرافی اور اگیومینٹڈ رئیلٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویوو نیکس کو رواں سال جون میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور صرف 6 ماہ بعد ہی اس کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف ہونے والا ہے۔