منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کا وہ ملک جہاں خاتون آرمی چیف مقرر کردی گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا میں 55 سالہ خاتون میجر جنرل الینکاایرمینک کو ملک کی مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شمالی اوقیانوسی اتحاد نیٹو میں شامل 29 رکن ممالک میں اپنی نوعیت کا پہلا تقرر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری حکومتی بیان میں کہا گیا کہ جنرل ایرمینک کو ان کے تجربے اور پیشہ وارانہ شہری اور عسکری تربیت کی روشنی میں یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔سلووینیا کے صدربورٹ پہور نے توقع ظاہر کی کہ وسائل کی کمی کے باعث خراب نتائج کے بعد نئی خاتون

سربراہ ملک کے عسکری ادارے کی صورت حال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گی۔سلووینیا کی فوج کے سابق سربراہ کو رواں سال فروری میں برطرف کر دیا گیا تھا۔سلووینیا سابقہ یوگوسلاویہ کی وہ پہلی ریاست ہے جو 2004 میں نیٹو اتحاد میں شامل ہوئی۔ اس کی آبادی 20 لاکھ کے قریب ہے جن میں 6770 فوجی ہیں۔سال 2012-13میں ملک میں دیکھے جانے والے خطرناک بحران کے بعد اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سلووینیا کا دفاعی بجٹ کم کر کے مجموعی مقامی پیداوار کاایک فیصد کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…