نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں ضرر رساں گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اس صورتحال میں صدی کے آخر تک زمینی حدت میں تین فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کی خاطر بین الاقوامی برادری کو اپنی کوششوں میں تین گناہ اضافہ کرنا ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا۔
تین سال تک مستحکم رہنے کے بعد اب 2017ء میں کاربن کے اخراج میں تقریباً 53 گیگا ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کی خاطر بین الاقوامی برادری کو اپنی کوششوں میں تین گناہ اضافہ کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال میں صدی کے آخر تک زمینی حدت میں تین فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔