ممبئی (این این آئی)ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے دس برس مکمل ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکابھارت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انصاف کا خواہاں ہے، ممبئی حملے میں 166 بے گناہ معصوم افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 6 امریکی بھی شامل تھے۔ ہم کبھی بھی دہشت گردوں
کو جیتنے نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ کبھی جیتنے کے قریب آئیں گے۔واضح رہے 26 نومبر 2008 کو بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 166 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔