ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فضل الرحمن کے بھائی نے 8لاکھ خرچ کر کے فالتو چربی نکلوالی ،حکومت کو بل بھیجا تو کیا جواب ملا؟مولانا عطاء الرحمن ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت قومی صحت کا جے یوآئی(ف)کے سینیٹر عطاالرحمن کی نجی ہسپتال میں کرائی گئی سرجری کا8لاکھ روپے کابل اداکرنے سے انکار ،نجی ٹی وی کے مطابق  سینیٹر عطا الرحمن نے 10 ماہ قبل اسلام آباد کے نجی ہسپتال سے جسم کی فالتو چربی نکالنے کیلئے سرجری کرائی ، جس کیلئے آٹھ لاکھ روپے ادائیگی کی گئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر عطاءالرحمن کو مذکورہ رقم سرکاری خزانہ سے واپس دینے کیلئے وزارت قومی صحت کو میڈیکل بل منظوری کیلئے بھجوایا۔

وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کیپٹن (ر)زاہد سعید نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر مہناج السراج کے میڈیکل بل پراعترا ضات کومنظور کرتے ہوئے سینیٹر عطا الرحمن کو سرکاری خزانہ سے آٹھ لاکھ روپے ادا کرنے سے انکار کردیا،واضح رہے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہناج السراج نے سینیٹر عطاالرحمن کے میڈیکل بل پر اعتراض لگایا تھا کہ مذکورہ علاج کاسمیٹک سرجری ہے یہ جان بچانے کے زمرے میں نہیں آتاجبکہ پمزہسپتال میں مذکورہ سرجری کی سہولت دستیاب ہے اس لیے نجی ہسپتال سے سرجری کرانے کی ضرورت نہیں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…