منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ایشیاء میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک پاکستان ہے ،چین اورپاکستان ملکر اب کیا کرینگے؟چین کے سینئر تجزیہ نگار کاتجزیہ 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) پاک فوج نے کراچی، پشاور اور لاہور سمیت افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے، کچھ عناصر پاک چین تعلقات کا فروغ نہیں دیکھنا چاہتے، نائن الیون سے قبل پاکستان ایک محفوظ ملک تھا، پاکستان جنوبی ایشیاء میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کاسب سے زیادہ متاثر ملک بنا۔ چین کے چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر تجزیہ نگار اور سابق دفاعی اتاشی چھنگ شر چونگ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ

انہیں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں او ر شہریوں کے شہادت کے واقعے پر افسوس ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندا ن کے ساتھ اور ان کے د کھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر تجزیہ نگار نے پاک فوج کے انسداد دہشتگردی کارروائیو ں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے کراچی، پشاور اور لاہور سمیت افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے، کچھ عناصر پاک چین تعلقات کا فروغ نہیں دیکھنا چاہتے، نائن الیون سے قبل پاکستان ایک محفوظ ملک تھا، پاکستان جنوبی ایشیاء میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کاسب سے زیادہ متاثر ملک بنا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو گئے، چین اور پاکستان مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر پر کامیابی سے کام کر رہے ہیں، سی پیک کی تعمیر نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے، کچھ عالمی عناصر کا خیال ہے کہ چین جنوبی ایشیاء میں اپنے اثرورسوخ میں اضافہ کررہا ہے اس لئے وہ افغانستان میں جنگ کا اختتام نہیں چاہتے اور نہ ہی یہ عناصر پاکستان میں امن اور تعمیر و ترقی کا عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ان عناصر کا خیال ہے کہ افغانستان کا بحران اور پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات چین کے عزائم کو کمزور کر سکتے ہیں،ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر پاکستان میں استحکام کی ضمانت بن رہی ہے،پاکستان کی مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس سے جنوبی ایشیاء میں ایک توازن پیدا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…