کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے اہم ایئرپورٹ پر2طیارے آپس میں ٹکراگئے، ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور شاہین ایئرلائنز کے طیارے میں تصادم کے بعد ایمرجنسی نافذ کرتی گئی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ دونوں طیارے اس وقت ٹکرائے جب پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کروارہاتھا ، خوفناک حادثے کے بعد پی آئی اے کے طیارے کا فیول ٹینک پھٹ گیا جس کی وجہ سے فیول تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہوگیا ہے مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،
پی آئی اے کے طیارے میں مسافر بھی موجود تھے جن کو فوری طورپر طیارے سے نکالاگیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی پنچ گئی ہیں ، آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی طلب کرلیالیا ہے ، خوفناک حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ حادثے میں غلطی کس کی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پی آئی اے کے طیارے کے شاہین ایئرلائن کے طیار ے سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔