کراچی (این این آئی) وزارت خزانہ نے خسارے کا شکار 10بڑے سرکاری اداروں کی تفصیل جاری کردی ہے، پی آئی اے خسارے کا شکاراداروں میں سرفہرست ہے ۔2016 میں قومی ایئر لائن کا خسارہ 45 ارب 27 کروڑ روپے سے بڑھ گیا۔سرکاری اداروں کا خسارہ مسلسل بڑھنے لگا۔
خسارے کا شکار ملک کے دس بڑے سرکاری اداروں میں پی آئی اے پہلے نمبر پرہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 34 ارب روپے خسارے کے ساتھ دوسرے، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 27 ارب کے ساتھ تیسرے جب کہ پاکستان ریلوے 26 ارب 99 کروڑ روپے خسارے کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ 2016 میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خسارہ 21 ارب 73 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹیل 18 ارب روپے خسارے کیساتھ چھٹے نمبر پرہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خسارہ 14 ارب روپے رہا۔ فیسکو 13 ارب اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خسارہ 11 ارب 18 کروڑ روپے رہا جبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی 10 ارب روپے خسارے کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ 2015 میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 34 ارب روپے خسارے کے ساتھ پہلے نمبر تھی جو 2016 میں 14 ارب روپے خسارے کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔ 2015 میں پاکستان اسٹیل 25 ارب روپے خسارے کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا جو 2016 میں 18 ارب روپے خسارے کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگیا۔ وزارت خزانہ نے خسارے کا شکار 10بڑے سرکاری اداروں کی تفصیل جاری کردی ہے، پی آئی اے خسارے کا شکاراداروں میں سرفہرست ہے ۔2016 میں قومی ایئر لائن کا خسارہ 45 ارب 27 کروڑ روپے سے بڑھ گیا۔سرکاری اداروں کا خسارہ مسلسل بڑھنے لگا۔خسارے کا شکار ملک کے دس بڑے سرکاری اداروں میں پی آئی اے پہلے نمبر پرہے۔