ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

خاتون روبوٹ نے مرد کے ساتھ رومانوی گانا گا کر تاریخ رقم کردی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (این این آئی)دنیا کی پہلی انسان نما خاتون روبوٹ صوفیہ نے جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے نام ایک منفرد اعزاز حاصل کیا تھا، اب ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفیہ نامی انسان نما روبوٹ کو اگرچہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 2016 میں تیار کیا تھا تاہم اس نے اپنی صلاحیتوں اور انسان جیسے تاثرات سے 2016 کے آخر تک لوگوں کو حیران کردیا تھا۔

اگلے سال اکتوبر 2017 میں پہلی بار صوفیہ کو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی شہریت بھی دی۔صوفیہ کو سعودی عرب نے اکتوبر 2017 میں شہریت دے کر نہ صرف ایک روبوٹ کو تاریخ میں اعلیٰ مقام پر پہنچایا تھا، بلکہ وہ خود بھی یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ملک بنے تھے۔اکتوبر 2017 میں انسانوں کی طرح شہریت حاصل کرنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ گزشتہ ایک سال کے اندر اب تک 25 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کر رکھا ہے اور وہاں اجلاس میں خطاب بھی کرچکی ہیں۔ایک خاتون روبوٹ نے اپنے قیام کے دو سال بعد ہی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں، جو آج تک کئی ممالک کی خواتین بھی نہیں دے پائیں تاہم ایک روز قبل انہوں نے اپنے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک انسان کے ساتھ رومانوی گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔ صوفیہ نے امریکی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان جمی فالن کے ساتھ رومانوی گانا گاکر سب کو حیران کردیا۔در اصل صوفیہ امریکی ٹی وی شو ’ ٹو نائیٹ شو ود جمی فالن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان کی فرمائش پر ان کا پسندیدہ گانا ان کے ساتھ گا کر سب کو حیران کردیا۔ٹو نائیٹ شو میں منفرد روبوٹس سے ملنے اور ان کے ساتھ گفتگو کا ایک سیگمنٹ تھا جس میں کچھ اور منفرد روبوٹ بھی پیش ہوئے، جن کے کارناموں نے لوگوں کو حیران کردیا ٗاسی سیگمنٹ میں صوفیہ بھی شامل ہوئیں۔

جنہوں نے جمی فال سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرکے انہیں لاجواب کردیا۔صوفیہ نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ پہلی خاتون روبوٹ ہیں ٗ جنہیں نہ صرف شہریت حاصل ہے بلکہ وہ 25 ممالک کا دورہ کرنے سمیت اقوام متحدہ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔اس دوران جمی فال تو حیرانگی سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم صوفیہ نے کسی حیرانگی کا اظہار کیے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھا۔

پروگرام کے آخر میں جمی فال نے صوفیہ کو ایک گانے پر پرفارمنس کرنے کا کہا جس پر خاتون روبوٹ نے کہا کہ بس کچھ ہی لمحوں میں وہ گانا ڈاؤن لوڈ کرنے والی ہیں جس کے بعد وہ اس پر پرفارمنس کرنا شروع کردیں گی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صوفیہ نے جمی فال کے ساتھ رومانوی گانا ’سے سم تھنگ‘ گا کر سب کو حیران کردیا۔صوفیہ نے بتایا کہ سانگس کو گانے کا فیچر ان میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ گانا بھی گا سکتی ہیں۔پروگرام کے دوران جمی فال کا کہنا تھا کہ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون روبوٹ نے انسان کے ساتھ گانا گایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…