لاہور(نیوز ڈیسک) مالکان گھریلو ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد کام لینے پر اوور ٹائم دینے کے پابندہوں گے ۔ پنجاب حکومت نے پنجاب ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018تیار کر لیا‘خلاف ورزی پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوگوں کے گھروں میں کام کر نیوالے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی
پنجاب حکومت میدان میں آگئی ہے جسکے بعد اب مالکان گھریلو ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد کام لینے پر اوور ٹائم دینے کے پابندہوں گے خلاف ورزی پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے ۔ ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018کے مطابق عید اور سرکاری چھٹیاں بھی دی جائے گی ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018میں 41 پوائنٹس شامل ہیں۔