اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اس شخص کا نام ہر گلی ، کوچے سے ہٹا دیا جائے۔۔۔پاکستان میں کس شخصیت کے نام سے منسوب عوامی مقامات کے نام تبدیل کئے جا رہے ہیں؟جانئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) حکومت سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی اور ان کے اہلخانہ کے ناموں سے منسوب عمارتوں، عوامی مقامات اور اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے معاملے پر متعلقہ حکام سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، بانی متحدہ اور ان سے متعلق افراد کے نام پر 13 پارکس ہیں جبکہ 17 تعلیمی ادارے، 3 لائبریریاں، 4 اسپتال، 7 گلیاں، پل اور انڈر پاس بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی اور شہر کے تمام 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے خطوط میں ناموں کی تبدیلی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا گیا ہے کہ کتنے مقامات اور اداروں کے نام تبدیل کیے گئے۔سندھ حکومت کے خط کے ہمراہ 51 مقامات کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔فہرست کے مطابق بانی متحدہ اور ان سے متعلق افراد کے نام پر 13 پارکس ہیں جبکہ 17 تعلیمی ادارے، 3 لائبریریاں، 4 اسپتال، 7 گلیاں، پل اور انڈر پاس بھی فہرست میں شامل ہیں۔دوسری جانب 2 کمیونٹی ہال اور ایک کرکٹ اکیڈمی کا نام بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔خط میں مزید کہا گیا کہ ان کے علاوہ بھی اگر کوئی مقام یا ادارہ بانی متحدہ یا ان کیاہلخانہ کے نام پر ہے تو اسے تبدیل کرکے رپورٹ دی جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام سے یہ رپورٹ 27 نومبر تک طلب کی گئی ہے، جسے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام سے یہ رپورٹ 27 نومبر تک طلب کی گئی ہے، جسے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ کابینہ اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاسوں میں بانی متحدہ اور ان کے اہلخانہ کے نام سے منسوب عوامی مقامات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…