منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کا اجرا ء وفاق سے ملنے والے فنڈز سے مشروط کر دیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں، جن میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو دس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے، جس کے لیے مالی سال 18-2019 کے بجٹ میں سے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 20 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا پر محکمہ خزانہ نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو پہلے ہی مالی بحران کا سامنا ہے، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کا اجرا وفاق سے ملنے والے فنڈز سے مشروط کیا گیا ہے حکام کے مطابق پنجاب میں سابق دور حکومت کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں۔ جبکہ رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے لیے بھی 50 فیصد فنڈز جاری ہو سکے، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 10 کروڑ کے ترقیاتی اسکیمیں طلب کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…