بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

تبدیلی آگئی، گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال مجموعی قومی برآمدات میں اضافہ،تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا،درآمدات میں کمی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی ) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018۔19ء کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 3.48 فیصد کااضافہ جبکہ درآمدات میں 0.10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے تجارتی خسارے میں 2.20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستا ن کے اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران قومی برآمدات کاحجم 72 لاکھ 82ہزار ڈالر تک بڑھ گیا

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 70لاکھ 37 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اور دوسری جانب درآمدات کا حجم ایک کروڑ 90لاکھ 60 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک کروڑ 90 لاکھ 40ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ء کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ 23 ہزارڈالر رہا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران تجارتی خسارہ ایک کروڑ 17 لاکھ 58ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 3 فیصد سے زائد اضافے اور درا?مدات میں 0.10 فیصد کی معمولی کمی سے ملک کے تجارتی خسارے میں 2.20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 17.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تااکتوبر 2018ء کے دوران دالوں کی درآمدات 202.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ء کے دوران 172.36 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 30.04 ملین ڈالر یعنی 17 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…