جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زمبابوے کےخلاف سیریز کی ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) زمبابوے کےخلاف سیریز کی ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے،پہلے ٹی ٹوئنٹی کے 75فیصد ٹکٹ فروخت ہوگئے، قذافی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہونے کی امید ہے، پی سی بی نے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اپنی ٹیم کو ہوم گراو¿نڈ پر ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے،شہر میں مختلف مقامات پر ورلڈکپ میں تہلکہ مچانے والے پیسر وہاب ریاض اور ون ڈے کپتان اظہر علی کی تصویر والے پوسٹرز بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،ان پر ٹکٹوں کے بارے میں تفصیلات اور میچز کا شیڈول درج ہے،مقامی بیکری کی مختلف برانچز کے ساتھ بی سی بی کی جانب سے عوام کے لیے ہاکی اسٹیڈیم اور لبرٹی مارکیٹ کے قریب بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں،وہاں سے نہ صرف لاہور کے شہری بلکہ دیگر مقامات سے آنے والے شائقین بھی ٹکٹ لینے آرہے ہیں۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق عوام کی جانب سے سیریز میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،اس کا ایک ثبوت جمعے کو شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی کے75 فیصد ٹکٹ فروخت ہونا ہے، میچ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوگا،دوسری جانب ملک بھر کے شائقین کی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے آئن لائن خریداری کی ایک معروف ویب سائیٹ سے بھی معاہدہ کرلیا،اس کی مدد سے گھر بیٹھے بھی ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ سے آنے والے ایک شائق احسن علی کا کہنا ہے کہ سیریز کے تمام میچز دیکھنے کے لیے آو¿ں گا، طویل انتظار کے بعد ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے،

مزید پڑھیے:مسلمان اور دہشت گردی کیا اس لفظ کے ایجاد کی وجہ مسلمان بنے

یہ تمام مناظر دیکھنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتا۔ گوجرانوالہ کے ظہیر احمد نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار کوئی انٹرنیشنل کرکٹ میچ دیکھوں گا جس کے لیے بیتابی بڑھتی جارہی ہے، دوستوں کے ہمراہ میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید لیے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…