بیروت(این این آئی)شام کے شمالی شہر عفرین میں ترکی کے حمایت یافتہ گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں25 افراد ہلاک ہوگئے۔عفرین میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں اور عفرین کے گلی کوچے میں ترکی نوازجنگجو ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ تازہ کشیدگی مشرقی شہداء
کے حوالے سے ایک اجتماع کے خلاف ہوئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے حامی گروپوں میں تازہ تصادم اپنی نوعیت کا انتہائی خطرناک واقعہ ہے جس کے نتیجے میں عفرین کے مقامی باشندوں کو بھی خوف میں مبتلا کردیا ۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ترکی نواز گروپوں میں لڑائی کو غیرمسبوق قراردیا۔رامی عبدالرحمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عفرین میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں اور عفرین کے گلی کوچے میں ترکی نوازجنگجو ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تازہ کشیدگی مشرقی شہداء کے حوالیسے ایک اجتماع کے خلاف ہوئی جس میں اب تک کم سے کم 25 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ قبل ازیں لڑائی میں 11 ترک نواز جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ترکی نے رواں سال مارچ میں شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔