پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیتن یاہوکی حکومت بچانے کے لیے مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ سے رابطے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حال ہی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی اس وقت مشکل صورت حال سے دوچار ہوگئے جب غزہ پرحملے کے معاملے پر ان کے وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہوئے۔ نیتن یاھو اب حکومت بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حکومت بچانے کے لیے مذہبی سیاسی جماعت کولانو کے سربراہ موشے کحلون جو ان کی کابینہ میں وزیر خزانہ بھی ہیں سے ملاقات مگر ان کی یہ ملاقات بے نتیجہ رہی ۔ کحلون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہ نما رواں ہفتے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں کا مقصد قبل از وقت انتخابات کی طرف جانے کے بجائے موجودہ حکومت کو گرنے سے بچانا ہے۔قبل ازیں نیتن یاھو نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ موشے کحلون سے ملیں گے اور ان کے ساتھ بات چیت میں حکومت کو گرنے سے بچانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ اگر کولانا نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ مجھے توقع ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو گرنے سے بچانے کے لیے ہماری مدد کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورت حال سے گذر رہا ہے اور ایسے میں حکومت کا سقوط حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ ہمیں انتخابات کے لیے نومبر 2019ء تک کا انتظار کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…