پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمنی فوج کا حجہ میں عاہم مثلث پر دوبارہ قبضہ،بمباری سے درجنوں گاڑیاں تباہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی قومی فوج نے شمال مغربی گورنری حجہ میں واقع عاہم مثلث پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور اس سے متصل واقع دیہات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ عرب اتحاد ی فوج کے لڑاکا جیٹ نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں ، اجتماعات اور ان کے لیے آنے والی کمک پر بمباری کی ہے۔

جس کے نتیجے میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج اس علاقے میں عرب اتحاد کی مدد سے حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑرہی ہے۔یمنی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افواج نے عاہم تکون سے مشرق اور شمال میں واقع متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور باقی دیہات پر کنٹرول کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔یمنی فوج کے میڈیا دفتر نے اطلاع دی کہ عرب اتحاد ی فوج کے لڑاکا جیٹ نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں ، اجتماعات اور ان کے لیے آنے والی کمک پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ۔عاہم مثلث کو یمن کے اس علاقے میں بڑی تزویراتی اہمیت حاصل ہے۔ یہ اس کے شمال میں واقع شہروں حرض ، میدی ، جنوبی شہر حیران اور مشرق میں واقع نظامتوں حجور ، مستبا اور بکیل المیر کے درمیان ایک سنگم ہے۔اسی سنگم پر دوصوبے صعدہ ، عمران کا حرض ، میدی اور الحدیدہ سے ملاپ ہوتا ہے۔یمنی فوج کے اس تزویراتی اہمیت کی حامل تکون پر کنٹرول کو الحدیدہ میں گھیرے میں آئی ہوئی حوثی شیعہ ملیشیا کے لیے ایک بڑا فوجی دھچکا قرار دیا جارہا ہے اور یہ بھی فوج کی دارالحکومت صنعاء اور الحدیدہ کے درمیان شاہراہ کو منقطع کرنے ایسی جنگی کامیابی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…