پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں خوفناک تباہی ، 33 افراد ہلاک، ہزاروں افرادریلیف کیمپ منتقل،فوج طلب،ایمرجنسی نافذ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفان کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے ٗ سیکڑوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہزاروں بے گھر افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد اور ریلیف پہنچانے کیلئے نیوی کو ذمہ داری سونپ دی گئی

جبکہ ریاست کے زیر انتظام چلنے والے 4 سو سے زائد کیمپس میں مقیم 82 ہزار متاثرین کیلئے کھانے اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ ادویات کی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ سے بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اس دوران علاقے میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی تھیں۔حکام کے مطابق امدادی رضاکاروں کو 13 لاشیں جمعے کے روز جبکہ 20 لاشیں ہفتے کے روز ملی تھیں، زیادہ تر ہلاکتیں سیلاب، مکانات کے منہدم ہونے اور کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 30 ہزار بجلی کے کھمبے اور ایک لاکھ کے قریب درخت جڑ سے اْکھڑ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد ملازمین متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے ریاست میں بڑی تعداد میں جانور بھی ہلاک ہوئے، جن کی لاشیں 2 روز تک جاری رہنے والے طوفان کی وجہ سے سیلابی پانی میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ ریاست تامل ناڈو اکثر خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے طوفانوں کا نشانہ بنتی ہے۔ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفان کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے ٗ سیکڑوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہزاروں بے گھر افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…