جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سعودیہ کی 84 ارب 70کروڑ ڈالر امداد سے کتنے ممالک مستفیدہوئے؟حیران کن انکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

وارسا(این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز ( کے ایس ریلیف) کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ بائیس سال کے دوران میں سعودی مملکت نے دنیا بھر میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے84 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقوم دی ہیں۔

1996ء سے 2018ء کے دوران میں اس امدادی رقم سے 79 ممالک مستفید ہوئے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق انھوں نے یہ بات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں وارسا یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔سمپوزیم میں پولینڈ میں متعیّن سعودی سفیر محمد بن حسین مدنی ، یمنی سفیر مروت المجلّی اور متعدد پولش حکام بھی شریک تھے۔ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ بالخصوص یمن میں امن و استحکام چاہتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہنیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا ۔انھوں نے سمپوزیم کے شرکاء کو بتایا کہ کے ایس ریلیف نے 42 ممالک کے لیے ایک ارب 90 کروڑ سے زیادہ مالیت کے 482 منصوبے مہیا کیے ہیں۔اس کے علاوہ اس وقت سعودی عرب 561911 یمنیوں ، 283449 شامیوں ، اور میانمار سے تعلق رکھنے والے 249669 روہنگیا مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…