جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حوثی شرپسند بھی داعش کے نقش قدم پر، یمن میں آثار قدیمہ تباہ و برباد

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کے حوالے سے اب تک دولت اسلامیہ دنیا بھر میں بدنام ہوئی مگر اب تاریخی اور ثقافتی جرم میں داعشی اکیلے نہیں بلکہ یمن کے ایرانی پروردہ حوثی باغی بھی ان کے نقدش قدم پرچلتے ہوئے تاریخی آثارقدیمہ کو تباہ کررہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالے ایک گروپ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں تاریخ کی مسماری کے شواہد جمع کئے ہیں اور ایک رپورٹ میں حوثیوں کے ہاتھوں تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات کی تفصیلات جمع کی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم نے حوثی شدت پسندوں کو یمن میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حوثی شدت پسندوں نے تاریخی مقامات اورآثار قدیمہ کے مراکز کو فوجی کیمپوں اور چھاؤںیوں میں تبدیل کررکھا ہے۔سٹی زن نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ یمن کے آثار قدیمہ کو زیادہ نقصان حوثیوں کی طرف سے انہیں فوجی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے پہنچا ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کی تہذیب وثقافت کے دشمن حوثیوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی مسماری اور ان کی تباہی روکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو سب سے زیادہ صنعاء ، عدن اور مآرب میں پہنچایا ہے۔ باغیوں نے اپنی انتقامی کارروائیوں میں بزرگ ہستیوں کے مزرات اور عبادت گاہوں کو بھی معاف نہیں کیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ یمن میں آثار قدیمہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…