اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر شہداد کوٹ میں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ رتوڈیرو روڈ پر پیش آیا جہاں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے
اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی نوجوان کو چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔