جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بڑی بغاوت، پنجاب حکومت کو جھٹکا، حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے مجموعی ووٹوں میں اب صرف کتنے ووٹوں کا فرق رہ گیا؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے بغاوت کردی، حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے مجموعی ووٹوں میں صرف 8 ووٹوں کا فرق رہ گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کو گیارہ کم ووٹ ملے، مسلم لیگ (ق) اور آزاد امیدواروں کی طرف سے ممکنہ طور پر ووٹ نہیں دیے گئے، یاد رہے کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف دونوں نشستوں پر کامیاب رہی،

ان انتخابات میں ن لیگ اپنے مجموعی ووٹوں سے چھ ووٹ زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اس کے علاوہ حکمران اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کا پنجاب اسمبلی میں ووٹوں کا فرق صرف 8 ووٹ کا رہ گیا ہے۔ جمعرات کو پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو شکست دے کر جنرل نشست جیت لی، جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی۔علامہ اقبال کے پوتے اور پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال پی ٹی آئی سینیٹر منتخب ہوگئے، تحریک انصاف کے ولید اقبال کو 184 اور مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو 176 ووٹ ملے۔جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی، سیمی ایزدی کو 183 اور سائرہ افضل تارڑ کو 175 ووٹ ملے۔جنرل نشست پر 7 اور خواتین نشست پر 9 ووٹ مسترد ہوئے، سینیٹ کی دونوں نشستوں کے لیے کل ووٹ 767 کاسٹ ہوئے۔خیال رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی اورسعدیہ عباسی اورہارون اختر کی نااہلی کے باعث نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ سینیٹ کا ضمنی الیکشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ووٹ کاسٹ کر نے کے موقعہ پر اپنا بیلٹ پیپر خراب کر دیا ۔ ضمنی انتخابات کے موقعہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پہلے بیلٹ پیپر پر غلطی ہوگئی

جس کے باعث انھیں دوسرا بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا چودھری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کو غلطی والا بیلٹ پیپر دکھایاغلطی والا بیلٹ پیپر دکھانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو دوسرا بیلٹ پیپر جاری ہواجسکے بعد انکی جانب سے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا ۔ جبکہ ان انتخابات میں (ن) لیگ کے لاہور رکن اسمبلی سہیل شوکت بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں لاہور سے کامیاب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی سہیل شوکت بٹ بیرون ملک ہیں جسکی وجہ سے وہ جمعرات کے روز ہونیوالے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…