اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی بڑی یونیورسٹی نے طلبا کیلئے’’ ڈریس کوڈ ‘‘لاگو کر دیا،طلبا کو اب کیسا لباس پہننا ہوگا؟ ہدایات جاری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کالجوں کے طلبا کیلئے’’ ڈریس کوڈ ‘‘لاگو کر دیا‘طلبا کے جینز،ٹی شرٹ، چپل ، سینڈل اور شارٹس پہننے پر پابندی لگادی گئی ‘طلبا کو رسمی لباس پہننا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں صوبائی ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل ، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر سلمان شاہد ،ڈاکٹر جاوید اصغر سمیت یونیورسٹی

حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد یو ایچ ایس کی جانب سے صوبے بھر کی تمام سرکاری طبی درسگاہوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ طلبا سے ڈریس کوڈ کی مکمل پابندی کرائی جائے ڈریس کوڈ کے مطابق طلباجینز،ٹی شرٹ، چپل ، سینڈل اور شارٹس نہیں پہن سکیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز پر بھی ہوگامراسلے میں ہدایت کی گئی ہے ہے کہ سینئرز کی طرف سے فرسٹ ایئر کے طلبہ سے فولنگ کا سلسلہ روکا جائے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا جائے جس کا آغاز قرآن خوانی سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…