کویت سٹی (این این آئی)کویت میں جاری شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیاہے وہیں بڑے پیمانے پرکئی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت سے منظرِ عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں سیلاب کی صورت میں پانی کا بڑا ریلہ کئی
گاڑیاں اپنے ساتھ بہائے لئے جا رہا ہے اورمقامی آبادی خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے جبکہ اپنے بچاؤ کی لئے محفوظ مقامات پر بھی منتقل ہو رہی ہے۔بیش قیمتی لگڑری گاڑیاں سیلابی ریلے میں کسی کھلونے کی مانند تیرتے ہوئے آپس میں ٹکرا رہی ہیں اور لوگ اپنے بچاو کا راستہ تلاش کر تے دکھائی دیئے۔