جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے؟ شہید طاہر داوڑ پی ٹی ایم مظاہرین کو کیا سمجھاتے رہے؟ ویڈیو وائرل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)شہید ایس پی طاہر داڑو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی مقبول ہو گئی ہے جس میں وہ پی ٹی ایم کے مظاہرین کو سمجھا رہے ہیں پاکستان کو دہشتگردی کے سنگین خطرات لاحق ہیں اور ان کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ افغانستان ،بھارت ، سی آئی اے اور را شامل ہیں ۔ شہید ایس پی نے ویڈیو پیغام میں مظاہرین کو سمجھا یا ہے کہ پاکستان کیخلاف گھنائونی سازشوں میں

خاص کر پشاور شہر میںعالمی دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ، سی آئی اے اور’ را‘ ملوث ہیں ۔ شہید نے گفتگو میں پی ٹی ایم کے لوگوں کو مزید سمجھایا کہ آپ لوگ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کریں پاکستان اور خاص طور پر پشاور میں عالمی سطح پر سازشوں کا جال بچھایا جارہے ہے ۔ پولیس اور مجھے دشمنوں کی جانب سے سنگین دھمکیا ں بھی دی جارہی ہیں اور ہم پولیس والے دھمکیوں کا براہ راست سامنا کر رہے ہیں۔دوسری جانب طاہر داڑو کی میت تاخیر سے حوالگی کیوں کی گئی ، اندرکا قصہ سامنے آگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان مذاکرات میں امتیاز وزیر نامی شخص افغان حکام کی قیادت کر رہا تھا ۔ مذاکرات کرنے والے شخص امتیاز وزیر کا رویہ کافی جارحانہ تھا اور وہ اس بات پر بضد تھا کہ طاہر داڑو کی میت صرف منظور پشتین کے حوالے کی جائے ۔ محسن داڑو اور امتیاز وزیر کی آپس میں تقریباً 10منٹ تک گفتگو کا سلسلہ چلا ۔ اس معاملے پر ذرائع کا کہنا تھا کہ امتیاز وزیر اور محسن داڑو پہلے ایک دوسرے واقف لگ رہے تھے ۔ محسن داڑو نے امتیاز وزیر کو راضی کیا کہ میت عمائدین کے حوالے کر دی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امتیاز وزیر اس وقت افغانستان کے شہر کابل میں فائیو سٹار ہوٹل میں رہ رہا ہے ۔ تاہم اسے افغان صدر اشرف غنی کا قریبی ساتھی سمجھا جارہا ہے ۔ امتیاز کا تعلق سپیم وام ششی خیل کے علاقے سے ہے ۔ امتیاز وزیر 2013ء میں پاکستان آیا تھا اس نے اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑاتھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…