پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سعودی عدلیہ آزاد اور فعال ہے، عالمی مداخلت مسترد کرتے ہیں: عادل الجبیر

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کی عدلیہ فعال ، موثر اور آزاد ہے اور سعودی عرب صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کو بین الاقوامی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات مقتول صحافی

جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا پبلک پراسیکیوشن ابھی تک بہت سے سوالوں کے جواب کی تلاش میں ہے اور وہ تحقیقات کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو مذموم اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انھوں نے قطری میڈیا پر سعودی عرب کے خلاف مہم برپا کرنے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ اس نے جمال خاشقجی کے قتل کیس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی تک سعودی عرب کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت کو سیاسی بنا نے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کیس سے سعودی عرب کی ایران یا دہشت گردی کے مقابلے میں پالیسیاں ہرگز تبدیل نہیں ہوں گی۔انھوں نے واضح کیا کہ اس کیس میں مقتول اور تمام ملزمان سعودی شہری ہیں اور یہ واقعہ سعودی خود مختار جگہ ( قونصل خانے ) میں رونما ہوا تھا۔انھوں نے سعودی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قتل کے اس واقعے میں ملوث تمام ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…