واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ قائم کرنیوالے ٹی وی چینلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔فاکس نیو نے سی این این سے اظہار یکجہتی کیلئے کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ صدر تک میڈیا کی رسائی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہے۔فاکس نیوز کے صدر جے والاس نے واشنگٹن میں
ایک بیان میں کہاکہ صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک رسائی اور صدر سے سوال کرنے کا حق حاصل ہے۔فاکس نیوز سی این این سے اظہار یکجہتی کیلئے وائٹ ہاؤس کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا۔جے والاس کا کہنا تھا کہ وہ آزاد پریس پر یقین رکھتے ہیں اور سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کے معلومات تک رسائی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔