کمپالا (این این آئی)مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگائے جانے کے ایک مبینہ واقعے میں دس طالب علم ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں بتایاکہ دو روز قبل بھی اسی ہاسٹل میں کسی نے آگ لگائی تھی، جس سے چالیس طالب علموں کو چوٹیں پہنچی تھیں لیکن زخمی طلباء اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ مقامی پولیس کی جانب سے اس حملے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔