ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں اس سال کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سویڈن میں مجوزہ امن مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قبل از وقت بھی ان مذاکرات کے انعقاد کا حامی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم قبل از وقت بھی اقوام متحدہ کی نگرانی میں
سویڈن میں مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یمنی حکومت کا حامی عرب اتحاد تمام فریقوں پر زور دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعہ کو یمنی بحران پر بحث کے دوران میں سیاسی عمل کی بحالی کے لیے موقع سے فائد ہ اٹھائے ۔انور قرقاش نے مزید کہاکہ ہم اسی ہفتے ابوظبی میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔