اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔اس پرمسرت موقع پر سابق وزیر داخلہ کا بھی کافی عرصہ کے بعد چہرہ نظر آ گیا۔سوشل میڈیا پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمہ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چیف جسٹس نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے سربراہ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ۔
اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے ۔تاہم اس موقع پر سب کی دلچسپی کا مرکز چوہدری نثار رہے ۔چوہدری نثار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ اسی ٹیبل پر ایک جانب تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین موجود ہیں اور ان کے ساتھ سینئر صحافی مجید نظامی بیٹھے ہیں۔